ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تاریخی گراوٹ کے ساتھ ایک ڈالر کی قیمت ہوئی 70 روپئے؛ روپئے کی گراوٹ کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے

تاریخی گراوٹ کے ساتھ ایک ڈالر کی قیمت ہوئی 70 روپئے؛ روپئے کی گراوٹ کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے

Tue, 14 Aug 2018 23:03:59    S.O. News Service

ممبئی ،14اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ڈالر کے مقابلے میں ہندوستانی روپیہ اب تک کی  سب سے نچلی  سطح پر پہنچ گیا ہے۔ منگل کو اس نے  70 روپئے کی سطح کو پار کرلیا۔  اورایک ڈالر  کی قیمت 70.07 ہوگئی، حالانکہ آج صبح روپیہ 23 پیسے کی سدھار کے ساتھ  69.68 پر کھلا تھا۔

پیر کو بھی  ایکسینج شرح میں ریکارڈ کمی آئی تھی اور ڈالر کی قیمت میں 1.58فیصد کے اچھال سے روپے کی قدر 68.83روپے سے 69.93روپے پر پہنچ گئی تھی۔ہندوستانی کرنسی اس قدر گھٹنے کی اہم وجہ ترکی کی کرنسی کو لے کر بنی ہوئی تشویش کو قرار ردیا جارہا ہے۔ اطلاع کے مطابق  امریکہ کی پابندی کے بعد ترکی کی کرنسی لاری اب تک 40 فیصدی سے بھی زیادہ ٹوٹ چکی ہے، جو عالمی سطح پر مشکلات میں آنے کی پیشن گوئی کررہا ہے۔

 


Share: